مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر: شوپیاں میں بھارتی فورسز کی محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاں
سرینگر14نومبر (کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع شوپیاں کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوج،پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس اور پولیس اہلکاروں کی مشترکہ ٹیموں نے ضلع کے تین علاقوں کھوجہ پورہ زینہ پورہ، پیر پورہ کیگام اور چترہ گام کلاں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیاںشروع کیں۔ایک پولیس افسر نے دعویٰ کیا کہ بھارتی فورسزنے ان علاقوں میں یہ کارروائیاں ’عسکریت پسندوں‘ کی موجودگی کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد شروع کی ہیں۔