مقبوضہ جموں و کشمیر

سرینگر میں خاتون کی جنسی زیادتی اورہلاکت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے گرمائی دار الحکومت سرینگر کے علاقے نشاط میں راجوری کی ایک خانہ بدوش خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور ہلاکت کے بعد لوگوں میںشدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بکروال خاندان سے تعلق رکھنے والی خاتون پر مبینہ طور پر نشے میں دھت افراد کے ایک گروپ نے واٹر ورکس روڈ کے قریب حملہ کیا جب وہ اتوار کی شام اپنے مویشی چرا رہی تھی۔ بعد ازاں وہ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔پولیس نے اس معاملے میں چار افراد کو گرفتار کر کے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ عدالت نے ملزمان کو چھ دن کی پولیس تحویل میں دے دیا ہے۔واقعے کے خلاف سرینگر کے علاقوںبرین اور نشاط میں بازار بند رہے اور مقامی لوگوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے بتایاکہ ہم انصاف اور قصورواروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button