مقبوضہ جموں و کشمیر

امریکہ میں ہندو انتہاپسند تنظیم کے خلاف احتجاجی مظاہرے،گرجاگھروں کوتباہ کرنے کے لیے فنڈنگ کا الزام

2222244444

نئی دہلی17دسمبر(کے ایم ایس)امریکہ میں ہندوانتہا پسند تنظیم” گلوبل ہندو ہیریٹیج فائونڈیشن” کی سرگرمیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا جا رہا ہے جس کے بارے میں کہاجارہا ہے کہ اس نے بھارت میں گرجاگھروں کو تباہ کرنے کے لیے امریکہ میں چندہ جمع کرنے کی مہم شروع کرکھی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ کی ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ امریکی عیسائی تنظیموں نے اس ہندو تنظیم کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے جبکہ امریکہ میں مقیم بہت سے بھارتی بھی ہندو تنظیم کی سرگرمیوں کی مخالفت کررہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹیکساس میں عیسائی اور بین المذاہب رہنمائوں نے امریکی کانگریس کے اراکین پر زور دیا ہے کہ وہ گلوبل ہندو ہیریٹیج فائونڈیشن کے خلاف مکمل تحقیقات کریں جو امریکہ میں نفرت پھیلانے اور بھارت میں عیسائیوں اور مسلمانوں کو سبق سکھانے کے لیے کام کرنے والی ایک مقامی این جی او ہے۔ یہ وہ ہندو تنظیم ہے جوخود کہتی ہے کہ وہ بھارت میں گرجا گھروں کو گرانے کے لیے رقم اکٹھی کر رہی ہے۔فیڈریشن آف انڈین امریکن کرسچن آرگنائزیشنز ان نارتھ امریکہ (FIACONA)نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ گلوبل ہندو ہیریٹیج فائونڈیشن (GHHF)گرجا گھروں کو تباہ کرنے اور بھارت میں عیسائیوں اور مسلمانوں کو زبردستی ہندو بنانے کے لیے فنڈز اکٹھا کر رہی ہے۔ عیسائی تنظیموں نے خط کے ساتھ ثبوت کے طور پر گلوبل ہندو ہیرٹیج فائونڈیشن کا ایک دعوت نامہ بھی منسلک کیا ہے اور اسے میڈیا کو جاری کیا ہے۔ دعوتی کارڈ میں 27نومبر کو ایک عظیم الشان عشائیہ کا ذکر ہے۔ اس میں ایجنڈا بتایا گیا ہے کہ بھارت میں گرجا گھروں کو تباہ کرنا ہے۔ بھارتی عیسائیوں اور مسلمانوں کو ہندو مذہب میں واپس لانا ہوگا۔ اس کے لیے چند ڈالر کا عطیہ مانگا گیا ہے۔ اس میں ایک ڈاکٹر پرکاش را ویلگاپوڈی کا ذکر ہے جو فانڈیشن کے چیئرمین بھی ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button