مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستانی ڈگری یافتہ کشمیریوں کے لیے کشمیراوربھارت میں کوئی نوکری نہیں: بھارتی حکام

نئی دہلی23 اپریل (کے ایم ایس)بھارت میں اعلیٰ تعلیم کے نگران اداروں” یونیورسٹی گرانٹس کمیشن”(یو جی سی)اور” آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن”(اے آئی سی ٹی ای)نے ایک مشترکہ ایڈوائزری جاری کی ہے جس میں طلباء (ممکنہ طور پر کشمیریوں) سے کہاگیا ہے کہ وہ پاکستان کے کسی بھی تعلیمی ادارے یا کالج میں داخلہ نہ لیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ایسے طلبا ء بھارت یا بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نوکری یا اعلی تعلیم حاصل کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔بھارتی اور کشمیری طلبا ء کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کے خلاف خبردار کرنے کے بعدیہ اس طرح کی دوسری ایڈوائزری ہے جو دونوں اداروں نے گزشتہ ماہ جاری کی تھی۔ آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے رکن سیکریٹری اوریونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے سیکریٹری کی طرف سے جمعہ کو جاری کی گئی مشترکہ ایڈوائزری میں کہا گیاہے کہ تمام متعلقہ افراد کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اعلیٰ تعلیم کے حصول کے لیے پاکستان کا سفر نہ کریں۔ایڈوائزری میں کہاگیا ہے کہ کوئی بھی بھارتی شہری یابیرون ملک مقیم بھارتی باشندہ جو پاکستان کے کسی بھی ڈگری کالج یاتعلیمی ادارے میں داخلہ لینے کا ارادہ رکھتا ہو، وہ پاکستان میں حاصل کی گئی ایسی تعلیمی سند(کسی بھی مضمون میں)کی بنیاد پر بھارت میں ملازمت یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا اہل نہیں ہوگا۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ مہاجر اور ان کے بچے جنہوں نے پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگریاں حاصل کی ہیں اور انہیں بھارت میں شہریت دی گئی ہے، وزارت داخلہ سے سیکورٹی کلیئرنس حاصل کرنے کے بعد بھارت میں ملازمت حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button