او آئی سی

او آئی سی کے رابطہ گروپ کا تنازعہ کشمیر کے فوری حل پر زور

ishaq-dar-afp1714916007-0

بنجول:جموں و کشمیر کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ نے تنازعہ کشمیرکے فوری اور پرامن حل پر زور دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق رابطہ گروپ کا اجلاس او آئی سی کے 15ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں ہوا۔مختلف رکن ممالک کے وفود نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیری عوام کی جائز جدوجہد کی حمایت کی۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈارنے جنہوں نے پاکستانی وفد کی قیادت کی، رابطہ گروپ کو کشمیریوں کو اپنی ہی سرزمین پر ایک بے اختیار کمیونٹی میں تبدیل کرنے کے لیے بھارت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔انہوں نے اجلاس کو بتایا کہ بھارت منظم طریقے سے کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق اور آزادیوں سے محروم کر رہا ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارتی حکام نے اختلاف رائے کو کچلنے کے لیے مقبوضہ جموں وکشمیرمیں خوف و ہراس کا ماحول قائم کررکھا ہے۔انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کے بارے میں بھارتی رہنمائوں کے اشتعال انگیز بیانات اور بے بنیاد دعوئوں کا نوٹس لے جو علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔نائب وزیر اعظم نے مطالبہ کیاکہ بھارت تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے، سیاسی جماعتوں پر سے پابندیاں اٹھائے، 5اگست 2019 اوراس کے بعدکئے گئے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کو جن کا مقصد علاقے میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا اور سیاسی انجینئرنگ ہے، واپس لے اوراقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button