او آئی سی

اسلامی تعاون تنظیم کاکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ

oic-1-696x516

بنجول: اسلامی تعاون تنظیم نے کشمیریوں کے حق خود ارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق تنازعہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں اسلامی تعاون تنظیم کے15ویں سربراہی اجلاس میں تنظیم کے سیکریٹری جنرل حصین براہیم طحہ نے اپنی رپورٹ پیش کی ۔ انہوں نے مسلہ کشمیر کے حل کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کی کوششوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں وکشمیر یوسف محمد الدوبے نے گزشتہ سال آزاد کشمیر کا دورہ کیا اور اس دورے کے دوران وزیر خارجہ پاکستان ، آزاد کشمیر کے صدر اور وزیر اعظم سے ملاقاتیں کیں جبکہ کشمیری مہاجر کیمپوں کا بھی دورہ کیا گیا تاکہ زمینی صورت حال کا جائزہ لیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ5فروری 2024کو پاکستان میں یوم یک جہتی کشمیر منایا گیا ۔سیکریٹری جنرل نے او آئی سی سیکریٹریٹ میں کشمیر سے متعلق ایک تصویری نمائش میں بھی شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ او آئی سی تنازعہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کے لیے تما م فریقین سے مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button