مقبوضہ جموں و کشمیر
موبائل فون پر وی پی این استعمال کرنے پر راجوری میں ایک شخص گرفتار
جموں:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں موبائل فون پر ”ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک” (VPN) ایپلی کیشن کا استعمال کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کرکے اسکے خلا ف مقدمہ درج کیا گیا ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضلع کے علاقے دھنور جرالاں سے تعلق رکھنے والے 30سالہ مظہر اقبال کے خلاف درہال پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیاگیاہے۔یہ واقعہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ راجیو کمار کھجوریا کے حکم کے بعد پیش آیا جنہوں نے ضلع میں وی پی این کے استعمال پر پابندی عائدکردی تھی۔ پولیس نے مظہراقبال کو گرفتار کر کے اس کے فون سے وی پی این ایپلی کیشن برآمد کر لی۔ اس سے پہلے بھی ایک اور شخص کے خلاف اسی طرح کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔