مقبوضہ جموں و کشمیر

انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے:پیپلز لیگ

1-241

سرینگر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز لیگ نے کہا ہے کہ نام نہاد بھارتی انتخابات کشمیریوں کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہوسکتے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموں وکشمیر پیپلز لیگ کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر مصعب نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام خطے میں امن کو یقینی بنانے کے لیے تنازعہ کشمیر کا پائیدار حل چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی فورسز کے مظالم میں کوئی کمی نہیں آئی اور وہ مکمل کامیابی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں ہونے والے بھارتی پارلیمانی انتخابات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس طرح کی مشقیں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کا نعم البدل نہیں ہو سکتیں۔ ڈاکٹر مصعب نے کہا کہ کشمیر ایک سیاسی مسئلہ ہے جسے طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جا سکتا بلکہ اسے کشمیریوں، بھارت اور پاکستان سمیت تینوں اہم فریقوں کے درمیان بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے تنازعہ کشمیر کے حوالے سے بھارتی حکمرانوں کے غیر حقیقت پسندانہ اور ہٹ دھرمی پر مبنی رویے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں جابرانہ پالیسیاں اختیارکرکے زمینی حقائق کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button