مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں کے جذبات کی مجروح کررہاہے: محبوبہ مفتی

mehboobaسرینگر02اکتوبر (کے ایم ایس)غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری مسلمانوں کو مساجد اور درگاہوں میں نماز ادا کرنے کی اجازت نہ د ے کر ان کے جذبات کو مجروح کررہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی جامع مسجد سمیت سرینگر شہر میں کئی مساجد اور درگاہوں کی مسلسل بندش پر ردعمل ظاہر کر رہی تھیں ۔پی ڈی پی کی صدر نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ خاص طور پر ایسے وقت پر جب پارکس اور عوامی مقامات کھلے ہیں اور دن بھربے شمار سرکاری تقریبات منعقد ہورہی ہیں ، مساجد اور درگاہوں کی بندش بھارتی حکومت کے متعصبانہ رویے کو ظاہر کرتی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button