مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر:سرینگر سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد

سرینگر15مارچ(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع سرینگر کے علاقے نوگام سے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایک سرکاری عہدیدارنے بتایا کہ ضلع کے علاقے نوگام میں کچھ راہگیروں نے لاش کو دیکھا اور اس بارے میں پولیس کو مطلع کردیا۔ کچھ ہی دیر میں پولیس کی ایک پارٹی موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے قبضے میں لے لیا۔انہوں نے بتایا کہ لاش کو ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کے مردہ خانہ میں منتقل کردیا گیا ہے اور اس کی شناخت کی جارہی ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button