مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیریوں نے اپنی امنگوں کے بارے میں بھارت کو ایک واضح پیغام دیاہے، عمر عبداللہ

images (3)سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بھارتی پارلیمانی انتخابات میں انجینئر عبدالرشید کی جیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے کشمیریوں نے نئی دلی کو اپنی امنگوں کے بارے میں ایک واضح پیغام دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق عمر عبداللہ نے جو انجینئر عبدالرشید کے مقابلے میں بارہمولہ حلقے سے الیکشن ہار گئے ، ایک یبان میں کہا کہ انہوںنے ابتدا میں یہ تصور کیا تھا کہ انجینئر رشید کا مقابلہ کرنا آسان ہو گا لیکن میرا یہ خیال غلط ثابت ہوا ۔ انہوںنے کہا کہ حلقے میں انجینئر رشید کے حق میں بڑے پیمانے پر جذبات موجود ہیں اور خواتین سمیت لوگوں نے انہیں ووٹ دیا۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ لوگوں نے دراصل انجینئر رشید کی اسیری کے خلاف اپنا ردعمل دیا اور ووٹ کے ذریعے انکی رہائی کا مطالبہ کیا۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ کے بیان سے اندازہ ہوتا ہے کہ کشمیری عوام نے اپنی امنگوں کا برملا اظہار کیا ہے۔ انجینئر رشید کی جیت کو استصواب رائے کے مطالبے کی مقبولیت کے ثبوت کے طور پر دیکھا جاتا ہے، جس کی وہ مسلسل حمایت کرتے رہے ہیں۔ انجینئر رشید جو اس وقت نئی دلی کی تہاڑ جیل میں بند ہیں نے 2015 میں مقبوضہ علاقے کی اسمبلی میں رائے شماری کا نعرہ بھی لگایا تھا۔
الجزیرہ نے بھی اپنی ایک رپورٹ میں کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کی وجہ سے لوگ بات کرنے سے کتراتے ہیں اور علاقے میں مکمل خاموشی ہے لہذا اب کشمیریوں نے ووٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں کوچاہے کہ وہ کشمیریوں کے جذبات کا احترام کرے اور انہیں انکا پیدائشی حق، حق خود ارادیت دلانے کیلئے بھارت پر دباﺅ ڈالے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button