مقبوضہ جموں و کشمیر

آغا روح اللہ کا کشمیری نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش

Ruhullah Mehdi

سری نگر :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنما اور رکن بھارتی پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے دور دراز کی بھارتی جیلوں میں غیر قانونی طورپر نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ نظر بندوں کی سنگین صورتحال کی طرف توجہ دے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آغا روح اللہ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کو لکھے گئے خط میں نظربندوںکو درپیش اہم مسائل پر روشنی ڈالی۔انہوںنے خط میں تشویش کا اظہار کیا کہ بڑی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو بغیر مقدمہ چلائے قید رکھا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ آغا سید روح اللہ نے لکھاجو لوگ وادی کشمیر سے ہزاروں میل دور بھارتی جیلوں میں بند ہیں انکے اہلخانہ سخت پریشان ہیں کیونکہ وہ طویل سفر اور مالی دشواریوں کیوجہ سے اپنے پیاروں کیساتھ ملاقات کیلئے جانے سے قاصر ہیں۔ انہوںنے وزیر داخلہ پر زور دیا کہ وہ نظر بندوں اور انکے اہلخانہ کو درپیش مشکلات کے خاتمے کیلئے کردار ادا کریں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button