مقبوضہ جموں و کشمیر
”آل انڈیا لائرز یونین “کی نذیر رونگا کی گرفتاری کی مذمت
سری نگر:آل انڈیا لائرز یونین (اے آئی ایل یو) نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر نذیر احمد رونگا کی گرفتاری کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ایڈووکیٹ نذیر احمد رونگا کو بھارتی پولیس نے جمعرات کو سری نگر میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا ۔ گرفتاری کے بعد ان پر کالا قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) لاگو کر کے جموںخطے کی کوٹ بلوال جیل میں منتقل کیا گیا۔
اے آئی ایل یو نے گرفتاری کو انتہائی پریشان کن اور سراسر غیر جمہوری قرار دیا۔ تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ رونگا کی گرفتاری مودی حکومت کے جبر اور اختلاف رائے کو دبانے کی ایک اور مثال ہے۔
بیان میں کشمیری وکلاءکے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے نذیر رونگا کے خلاف کیے گئے آمرانہ اقدام کی مذمت کی گئی۔