World

کینیڈا: ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے جرم میں ملوث بھارتی نوجوان پر فرد جرم عائد

hardeep-singh-1اوٹاوہ:
کینیڈامیں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر کے قتل کے جرم میں گرفتاربھارتی نوجوان امن دیپ سنگھ پر فردِ جرم عائد کردی گئی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق ہردیپ سنگھ نجر کے قتل ملوث بھارتی نوجوان امن دیپ سنگھ کو3 نومبر 2023کو بریمپٹن کینیڈا سے گرفتار کیا گیا تھا۔ امن دیپ سنگھ کو اونٹاریو میں ایک شادی کی تقریب سے ایک دن قبل گرفتار کیا گیا تھا، شادی کی تقریب میں گرپتونت سنگھ پنوں کو نشانہ بنانے کی سازش تیار کی گئی تھی۔امن دیپ سنگھ ان 4 بھارتی شہریوں میں شامل ہے جنہیں اوٹاوہ میں قتل کے جرم میں فرد جرم عائد کی گئی۔
واضح رہے کہ کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا انکشاف کیاتھا ۔امریکی حکومت نے بھی خالصتان تحریک کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں کو اپنی سرزمین پر قتل کرنے کی بھارت کی سازش کو بے نقاب کیاتھا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button