جموں

کٹھوعہ میں زخمی ہونے والے سی آر پی ایف اہلکارنے دم توڑ دیا

imagesجموں:  غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں زخمی ہونے والے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکارنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ دیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ایک اہلکارنے جو منگل کی شام کٹھوعہ میں فوجی آپریشن کے دوران ایک حملے میں زخمی ہوا تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑدیا۔ایک اعلیٰ سرکاری عہدیدارنے صحافیوں کو بتایا کہ سوہل میں ایک حملے میں سی آر پی ایف کا ایک اہلکار کبیر داس زخمی ہوا تھاجس نے بعد میں ہیرا نگر کے ایک اسپتال میں دم توڑدیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button