جموں

راجوری، پونچھ میں بھارتی فوج کے اضافی دستے تعینات 

troops mor

جموں11ستمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ میں تحریک آزادی کی سرگرمیوں کو روکنے کے نام پر اضافی بھارتی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔

بھارتی پولیس نے اپنے ایجنٹوں کو کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں میں پھیلا دیا ہے تاکہ ان علاقوں میں آزادی پسند کارکنوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔بھارتی فورسز نے راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں میں بھی تیزی لائی ہے ۔راجوری اور پونچھ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل نگرانی کے لیے ڈرونزکا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن اور دیگر حساس علاقوں کے قریب رہنے والے لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپس بنائیں اور ان سے کہیں کہ اگر وہ آزادی پسند سرگرمیاں دیکھیں تو معلومات شیئر کریں۔ بھارتی فوج کے زیر کنٹرول ویلج ڈیفنس گارڈز (VDGs)کو بھی خاص طور پر رات کے اوقات میں مجاہدین کی نقل و حرکت کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button