جموں

کشتواڑ: آتشزدگی کے واقعے میں کم عمر لڑکا جانبحق، پانچ مویشی ہلاک

جموں 26 فروری (کے ایم ایس)بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں آج آتشزدگی کے ایک واقعے ایک آٹھ برس کا لڑکا جھلس کر جانبحق ہو گیا۔ واقعے میں پانچ مویشی بھی ہلاک ہو گئے۔
ضلع کے علاقے نوناتو( Naunatu)میں محمد حنیف نامی شہری کے گھر میں آگ لگنے کی وجہ سے کم عمر لڑکا محمد عرفان جانبحق ہوا جبکہ 5مویشی بھی جھلس کو ہلاک ہو گئے۔واقعے میں رہائشی مکان پوری طرح خاکستر ہوگیا ۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔ انتظامیہ نے تحقیقات شروع کرد ی ہیں۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button