اتر پردیش: مزید دو آئمہ کرام قتل کر دیے گئے
لکھنو: بھارتی ریاست اتر پردیش میں مزید دو آئمہ کرام قتل کر دیے گئے ہیں ۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نامعلوم حملہ آوروں نے ضلع مرادآباد کے علاقے بھینسیا میں مولانا اکرم نامی ایک امام کولی مار کر قتل کر دیا۔
ایک اور واقعے میں ضلع شاملی میں ایک 50 سالہ امامفضل الرحمان کو قتل کیا گیا ۔ واقعے کے وقت فضل الرحمان کا کا بیٹا بھی انکے موجود تھا جوذہنی طور پر معذور بتایا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سون پور گاو¿ں میں چند روز قبل 67 سالہ مولانا فاروق کو قتل کیا گیا تھا جو جمعیت علمائے ہند کے ضلعی جنرل سکریٹری تھے۔
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) اتر پردیش کے صدر شوکت علی نے ریاست میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار بی جے پی حکومت ٹھہراتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام کو مسلسل قتل کیا جا رہا ہے ،بی جے پی حکومت خاموش ہے، مجرم پوری طرح سے امن و امان کی دھجیاں اڑا رہے ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے