بھارت

اوڈیسہ : مسجد کے باہر دستی بم حملے میں 3 مسلمان زخمی

2024-03-28 20_16_01-Chaos Erupts as Bomb Hits Sadar Mosque in Odisha Amidst Rising Hate Crimes - Radبھوبنیشور: بھارتی ریاست اوڈیسہ کے شہرسمبل پور میں ایک مسجد کے قریب دستی بم دھماکے سے 3مسلمان زخمی ہو گئے ہیں۔ علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سمبل پور کے پیر بابا چوک پر واقع صدر مسجد میں مغرب کی نماز کے بعد بعض شرپسند وں نے ایک اوور ہیڈ بریج سے مسجد کے باہر دستی بم پھینکا اور فرار ہوگئے۔ بم دھماکے میں تین مسلمانوں کے زخمی اورایک موٹر سائیکل کو نقصان پہنچناہے ۔دھماکہ کے بعد مسجد کے باہر بڑی تعداد میں مسلمانوں نے جمع ہوکر احتجاج کیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر صورتحال پر قابو پایا۔ پولیس نے اس معاملہ میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا اور حملہ آوروں کی تلاش کی جارہی ہے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button