بھارت

اترپردیش :بھارتی پولیس نے دو مسلمانوں کو جعلی مقابلے میں قتل کر دیا

لکھنو 13اپریل (کے ایم ایس)
بھارتی پولیس نے ریاست اتر پردیش پولیس کے ایک مسلم سیاستدان عتیق احمد کے بیٹے اسد اور غلام کو قتل کر دیاہے۔
ان دونوں مسلمانوں کو اترپردیش پولیس کی ٹیم نے جھانسی میں ایک جعلی مقابلے میں قتل کیا۔ پولیس نے انہیں 2005میں بی ایس پی کے اس وقت کے ایم ایل اے راجو پال کے قتل کے مقدمے کے ایک اہم گواہ امیش پال اور اس کے دو سیکورٹی گارڈز کے قتل میں ملوث کیا ، جنہیں اس سال 24 فروری کو پریاگ راج کے علاقے دھوم گنج میں ان کے گھر کے باہر گولی مار کر ہلاک کردیا گیا تھا۔اسپیشل ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل پرسہانت کمار نے دعویٰ کیاہے کہ اسد اور غلام پریاگ راج کے امیش پال قتل کیس میں مطلوب تھے اور ان کے سر پر 5لاکھ روپے کا انعام تھا۔ مقتول کے والد عتیق احمد اور اس کے بھائی کو جو جیل میں قیدہیں، کو اجمعرات کو یوپی کے پریاگ راج کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button