مقبوضہ جموں و کشمیر

میرواعظ کی دنیا بھر کے مسلمانوں کو عیدالاضحی کی مبارکباد

Mirwaiz Umar Farooq (Only Kashmir)سرینگر:  غیر قانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میرواعظ عمر فاروق نے عید الاضحی کی آمد پر عالم اسلام سمیت دنیا بھر کے مظلوم اور ستم رسیدہ مسلمانوں کو دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد دی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق میرواعظ عمر فاروق نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ جہاں تک جموں و کشمیر میں عید الاضحی منانے کا تعلق ہے تو اس سال کی عید بھی ایسے وقت پرمنائی جا رہی ہے جب یہاں کے لوگ انتہائی مشکل حالات سے گزر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ان مشکلات کا حل صرف اور صرف قرآن و حدیث کی تعلیمات پر صدق دل سے عمل پیرا ہونے میں مضمر ہے۔ انہوں نے عید الاضحی کے فلسفے اور حضرت ابراہیم علیہ السلام اور انکے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک ناقابل فراموش واقعہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایثار و قربانی کا یہ واقعہ تا قیام قیامت انسانیت کو تحریک دیتا رہے گا۔ میر واعظ نے کہاکہ بحیثیت ملت اسلامیہ ہمیں ہر مر حلے پر ایثار اور قربانی کے جذبے کو عام کر نے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے عوام پر زوردیاکہ وہ عید الاضحی کی تقریب اسلامی روایات اور تعلیمات کے مطابق سادگی سے منائیں اور معاشرے کے غریب ، پسماندہ اور ضرورتمندوں تک پہنچ کر ان کی ہر ممکن داد رسی کریں تاکہ اللہ تعالی کی رضا اور خوشنودی حاصل کی جاسکے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button