مقبوضہ جموں و کشمیر
کشمیر یونیورسٹی نے امتحانات ملتوی کر دئے
سرینگر:غیر قانونی طورپربھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریونیورسٹی نے دوسرے اور چوتھے سمسٹر کے تمام انڈر گریجویٹ امتحانات کو ملتوی کر دیاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی کے اسسٹنٹ کنٹرولر امتحانات نے ایک حکم نامے میں کہا ہے کہ کشمیر ڈویژن کے کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے پیش نظر15 سے17جولائی تک ہونے والے یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔ حکم نامے میں مزیدکہا گیا ہے کہ "دوسرے اور چوتھے سمسٹر کے تمام انڈر گریجویٹ امیدواروں کی مطلع کیا جاتا ہے کہ ان امتحانات کے دوبارہ انعقاد کیلئے تاریخوں کا اعلان بعد میں کیاجائیگا۔
اس سے قبل جموں و کشمیر کے اعلیٰ تعلیم کے محکمے نے کشمیر اورجموں کے تمام سرکاری ڈگری کالجوںمیں 15جولائی سے گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔