مقبوضہ جموں و کشمیر

کشمیر ٹریڈ الائنس کی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں بجلی کٹوتی بڑھانے کی مذمت

power11

سرینگر:غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیر ٹریڈ الائنس نے قابض حکام کی طرف سے بجلی کٹوتی کے شیڈول میں ڈھائی گھنٹے کی توسیع کے حالیہ فیصلے کی شدید مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کے ٹی اے کے صدر اعجاز شاہدر نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں اس اقدام سے کشمیر میں روزمرہ کی زندگی اور کاروباری سرگرمیوں پر پڑنے والے منفی اثرات پر تشویش کا اظہارکیا اور مطالبہ کیاکہ مقامی طلب کو پورا کرنے کے لیے متبادل انتظامات کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ متبادل انتظامات کاروبار کو چلانے اور لوگوں کے معیار زندگی کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہیں۔ اعجازشاہدر نے قابض حکام پر زور دیا کہ وہ کمرشل صارفین کے واجبات معاف کرنے پر غور کریں۔انہوں نے کہاکہ یہ انتظامیہ اور صارفین دونوں کے لیے فائدہ مند ہوگاکیونکہ حکومت کی آمدنی میں اضافہ ہوگا اور صارفین کو زیر التوا واجبات سے نجات ملے گی۔کے ٹی اے نے حکام کو ایک باضابطہ یادداشت پیش کی جس میں خاص طور پر کمرشل صارفین کے لیے بجلی کے واجبات معاف کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button