بھارت

شرد پوار کی اروندھتی رائے کے خلاف مقدمہ چلانے کے لیفٹیننٹ گورنر کے فیصلے کی مذمت

arundhati roy-2ممبئی:بھارت میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے سربراہ شرد پوار نے دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر کی جانب سے معروف مصنفہ اروندھتی رائے کے خلاف 2010 میں انکی طرف سے کی گئی ایک تقریر کے لیے غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون (یو اے پی اے) کے تحت مقدمہ چلانے کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق شرد پوار نے ممبئی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ طاقت کے غلط استعمال کے سوا کچھ نہیں ہے۔
ہلی کے لیفٹیننٹ گورنر نے ارون دھتی رائے کے علاوہ کشمیری اسکالر شیخ شوکت حسین کے خلاف بھی مقدمہ چلانے کی منظوری دی ہے۔رائے اور حسین نے 21 اکتوبر 2010 کو نئی دہلی میں ”آزادی – واحد راستہ“ کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں تقاریر کی تھیں۔
ان دونوں کے خلاف ایف آئی آر دائیں بازو کے ہندو کارکن سشیل پنڈت کی شکایت پر 28 اکتوبر 2010 کو درج کی گئی تھی۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button