بھارت
آسام: پہلگام واقعے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے پر رکن اسمبلی سمیت 8افراد گرفتار
گوہاٹی:بھارتی ریاست آسام میں پولیس نے پہلگام واقعے کو مودی حکومت کی سازش قرار دینے اور پاکستان کے حق میں بیان دینے پر ایک مسلمان رکن اسمبلی سمیت کم از کم 8افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پولیس نے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا شرماکے حکم پر آل انڈیا یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کے رکن اسمبلی امین الاسلام کو جمرات کو جبکہ دیگر افراد کو گزشتہ روز گرفتار کیا ۔امین الاسلام نے کہا تھا کہ 2019کا پلوامہ حملہ اور منگل کا پہلگام حملہ مودی حکومت کی سازش ہے۔
آسام میں بی جے پی کی حکومت ہے ۔ ریاست کے وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے لکھا ”آسام کسی بھی ایسے شخص کو برداشت نہیں کرے گاجو پہلگام واقعے کے سلسلے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہو ۔“