مقبوضہ جموں و کشمیر

زرعی قوانین کی واپسی ،کسانوں نے ‘تکبر’کا سر جھکا دیا، راہل گاندھی

نئی دلی 19 نومبر (کے ایم ایس)
بھارت میں کانگریس پارٹی کے رہنماءراہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے تینوں متنازعہ زرعی قوانین کی منسوخی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسانوں نے اپنے عزم سے تکبر کا سر جھکا دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق راہل گاندھی نے ایک ٹویٹ میں کہاکہ ”ملک کے ان داتا نے ستیہ گرہ سے تکبر کا سر جھکا دیا۔ کسانوں کوناانصافی کے خلاف جیت مبارک ہو،جے ہند، جے ہند کا کسان”راہل گاندھی نے اپنے ٹوئٹ کے ساتھ اپنی ایک پرانی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ کسانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ میری یہ بات یاد رکھنا کہ مودی حکومت کو ایک دن متنازعہ زرعی قوانین کو واپس لینے پر مجبور ہونا پڑے گا۔
ادھر کانگریس لیڈر ملکارجن کھڑگے نے زرعی قوانین کی واپسی کو کسانوں کی فتح قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ یہ ان کسانوں کی جیت ہے جو ایک سال سے متنازعہ قوانین کے خلاف سراپا احتجاج ۔ انہوں نے کہاکہ احتجاج کے دوران 700سے زیادہ کسانوں کی موت ہوئی۔ انہوں نے کہاکہ اس فیصلے سے لگتا ہے کہ مودی حکومت احساس جرم کا شکار ہے۔ تاہم انہوں نے کہاکہ اس دوران کسانوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اس کی ذمہ داری کون لے گا؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button