مقبوضہ جموں و کشمیر
مقبوضہ جموں وکشمیر:بھارتی پولیس نے پلوامہ میں بے گناہ نوجوان کو گرفتار کر لیا
سرینگر13دسمبر(کے ایم ایس) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے آج جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں ایک بے گناہ کشمیری نوجوان کو گرفتار کر لیا۔
نوجوان کو جس کی شناخت یاور بشیر ڈار کے طورپر ہوئی ہے، پلوامہ کے علاقے بنڈزو میںبھارتی فوج، پولیس اور پیراملٹری فورسز کی ایک مشترکہ چوکی پر گرفتار کیا گیا۔پولیس نے نوجوان کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے اس کو ایک مجاہد تنظیم کا رکن قرار دیا ہے۔