مظاہرے

جموں: کانگریس کا امتحانات میں گھپلوں کے خلاف احتجاج

download (1)جموں : بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس نے بی جے پی حکومت میں بھارت بھر میں حالیہ امتحانی گھپلوں کے خلاف جموں میں ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انڈین نیشنل کانگریس مقبوضہ جموںوکشمیر شاخ کے صدر وقار رسول وانی کی قیادت میں بڑی تعداد میں کانگریس کے کارکنوں نے میڈیکل اور لیکچرر شپ وغیرہ کے داخلہ ٹیسٹ کے امتحانات میں گھپلوں کے خلاف جموں میں زبردست احتجاج کیا۔ انہوں نے گھپلوں میں ملوث لوگوں کے خلاف سخت کارروائی اور بھارتی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان سے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں طلباءبھی بڑی تعداد میں شریک تھے ۔ مظاہرین نے مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور ان کا پتلا نذر آتش کیا۔ انہوں نے 24 لاکھ کے لگ بھگ متاثرہ طلباءکے لیے انصاف کا مطالبہ کیا۔وقار رسول وانی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت طلباءکے مستقبل کو خراب کرنے کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا طلباءکے شدید احتجاج کے باوجود وزیر اعظم نریندر مودی اس معاملے پر بالکل خاموش ہیں جو انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے مستقبل میں امتحانات میں گھپلوں کو روکنے کے لیے قانون بنانے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی ہے کہ اگر مودی حکومت نے کارروائی نہیں کی تو احتجاج کو تیز کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ بھارت کی مختلف ریاستوں میںNEET اور UGC NET امتحانات میں بے ضابطگیوں اور بدعنوانی نے بڑے پیمانے پر تشویش پیدا کر دی ہے، لاکھوں طلباءکو غیر یقینی صورتحال کا سامنا ہے۔ NEET ایک میڈیکل انٹری ٹیسٹ ہے جبکہ UGC NET لیکچر شپس اور جونیئر ریسرچ فیلوشپس کے لیے اہلیت کا تعین کرتا ہے۔ ہزاروں طلباءگزشتہ کئی ہفتوں سے اس معاملے پر سراپا احتجاج ہیں ۔ حزب اختلاف کی جماعتوں نے بھی معاملے کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button