مظاہرے
پونچھ میں شراب کی دکان کھولنے کے خلاف احتجاجی دھرنا
جموں یکم ستمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں شراب کی دکان کھولنے کے مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف لوگوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور ضلعی انتظامیہ سے اسے فوری طور پر بند کرنے کامطالبہ کیا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پونچھ میں ایس کے پل کے قریب مظاہرین نے علاقے میں شراب کی دکان بند کرنے کے مطالبے کے حق میں محکمہ ایکسائز کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا اور نعرے لگائے۔مظاہرے میں شامل ایڈوکیٹ سید عاقب حسین نے اس موقع پر کہا کہ محکمہ ایکسائزمحاصل کی وصولی کیلئے شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت دے رہا ہے تاہم اس سے نوجوان کشمیریوں پر انتہائی برے اثرات مرتب ہو ئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہم پونچھ میں شراب کی دکانیں کھولنے کی بالکل اجازت نہیں دیں گے اور جب تک ا نہیں بند نہیں کیاجاتا ہمارا دھرنا جاری رہے گا۔