مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی اجتماعی خودکشی
علی راج پو:
بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد نے خودکشی کرلی ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مدھیہ پردیش کے ضلع علی راج پور میں پولیس نے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی لاشیں دریافت کی ہیں جن میں تین بچے بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق خاندان کے تمام افراد نے ایک ساتھ خود کشی کی ہے۔27سالہ راکیش ، اس کی بیوی للیتا اور بچوں لکشمی، پرکاش اور اکشے کی لاشیں لٹکی ہوئی پائی گئی ہیں ۔واقعے کی تفتیش کیلئے علی راج پور کے سب ڈویژنل پولیس آفیسر کی قیادت ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے ۔ یہ سانحہ گزشتہ سال گجرات میں اسی طرح کے ایک اور واقعے سے مماثلت رکھتا ہے، جہاں تین بچوں سمیت خاندان کے سات افراد اپنی رہائش گاہ میں مردہ پائے گئے تھے۔ان میں سے 6افراد نے زہر پی کر جبکہ ایک شخص کی لاش لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ۔لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔بھارت میں اس سے قبل2022میں مہاراشٹر کے گائوں مہیسال میں 9جبکہ 2018میں دلی کے علاقے براری میں ایک ہی خاندان کے 11افراد کی اجتماعی خودکشی کے واقعات بھی پیش آچکے ہیں ۔