مقبوضہ جموں و کشمیر
کٹھوعہ : بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی کارروائی
جموں :غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع کٹھوعہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فورسز اہلکاروں نے ضلع کے سرحدی علاقوں راج باغ اور رام کوٹ میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی ۔بھارتی فورسز کی بڑی تعداد سرحدی علاقوں کا محاصرہ کر کے تلاشی لے رہی ہے ۔آپریشن میں پولیس کے اسپیشل آپریشن گروپ اورسینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار رام کوٹ سیکٹر میں پنج تیرتھی، بھینی نالہ، بروٹہ، اگلیدھر اور ملحقہ علاقوں میں تلاشی کی کارروئیاں کر رہے ہیں ۔ آخری اطلاعات ملنے تک فوجی آپریشن جاری تھا ۔
ادھر بھارتی فورسزکی طرف سے ضلع سانبہ کے سڈکو جنگل کے علاقے میں دوسرے روز بھی تلاشی کی کارروائی جاری ہے ۔





