بھارت

ممبئی : موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی ، نظام زندگی درہم برہم

جون پور میں آسمانی بجلی گرنے سے دوافراد ہلاک

mumbai rainsممبئی:
بھارتی ریاست مہاراشٹر کے دارلحکومت ممبئی میں شدیدبارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا اور سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مہاراشٹر میں چھ گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات پر 300ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی۔رات ایک بجے شروع ہونے والی بارش صبح سات بجے تک جاری رہی ۔ موسلادھار بارش کی وجہ سے شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ سڑکوں پر پانی کھڑاہونے سے ٹریفک کا نظام بری طرح درہم برہم ہو گیا اور ٹرینوں کی سروس بھی متاثر ہوگئی۔ انتظامیہ نے مزید بارش کے پیش نظر ممبئی کے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولوں اور کالجوں میں چھٹی کا اعلان کردیا ہے۔شدید بارش کی وجہ سے ممبئی ائیرپورٹ سے 30پروازیں منسوخ اور 250سے زائد تاخیر کا شکار ہیں۔ بھارتی محکمہ موسمیات نے ممبئی میں مزید تیز بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اورشہریوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ادھر اترپردیش کے شہرجونپور میں آسما نی بجلی گرنے سے دوافرادہلاک ہو گئے ہیں۔ جون پور کی تحصیل شاہ گنج میں موسلا دھار بارشوں کے دوران مختلف آسمانی بجلی گرنے سے دو نوجوان ہلاک ہو گئے ۔ گزشتہ روز ریاست بہار کے مختلف مقامات پر بھی آسمانی بجلی گرنے سے دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button