بھارت

مودی حکومت کی پالیسیوں کی ناقد صحافی رعنا ایوب کو امریکہ کے آزادی صحافت کے اہم ترین ایوارڈ سے نوازاگیا

واشنگٹن 08 دسمبر (کے ایم ایس)
بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کی مسلم مخالف ہرزہ سرائی اور پالیسیوں کی سخت ناقدمعروف بھارتی صحافی رانا ایوب کو واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل پریس کلب کی جانب سے آزادی صحافت کے سب سے بڑے اعزاز جان ایوبچن ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔
واشنگٹن پوسٹ کی کالم نگاررعنا ایوب کو مودی حکومت کے بارے میں تنقیدی رپورٹنگ کی وجہ سے ہراساں کیاجارہا ہے اور انہیں دھمکیوں کا سامنا ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے رواں سال کے آغاز میں رعنا ایوب کی حمایت میں ایک صفحے کا اشتہار جاری کیا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ "بھارت میں آزادی صحافت حملہ کی زد میں ہے۔رواں سال جولائی میں اس ایوارڈ کیلئے نامز د ہونے کے بعد رعنا ایوب نے یہ ایوارڈ بھارت کی مختلف جیلوں میں قید اپنے ساتھیوں محمد زبیر ، صدیق کپن اور آصف سلطان کے نام کیا تھا، جنہیں سچ سامنے لانے کی سزا دی گئی تھی۔ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد انہوں نے کہاکہ بھارت میں صحافت بالکل بھی آزادنہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایک مسلمان اور خاتون ہیں اورمجھے بولنے کی ہمت کیسے ہوئی؟

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button