بھارت

بھارتی ریاست گجرات ، ملازمت کے حصول کیلئے انٹرویو کے دوران بھگڈر جیسی صورتحال

job choes gujratنئی دلی:
بھارتی ریاست گجرات میں ایک نجی کمپنی میں ملازمت کے حصول کیلئے انٹرویوز دینے کیلئے موجود بڑی تعدادمیں لوگوں کے درمیان بھگڈر جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ۔ریاست کے علاقے انکلیشور میں پیش آنے والے اس چونکا دینے والے واقعے سے بھارت میں عام لوگوں کی ابتر معاشی حالت کی عکاسی ہوتی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کیمیکل انڈسٹری کی ایک کمپنی میں صرف پانچ عارضی آسامیوں پر انٹرویودینے کیلئے ایک ہزار کی تعداد میں لوگوںکو بلایاگیا تھا ۔کمپنی کے باہرافراتفری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے ، جس میں سینکڑوں نوجوانوں کو کو ایک ہوٹل میں جمع دکھایا گیا ، جو صرف پانچ آسامیوں پر اپنی قسمت آزمانے کی غرض سے انٹرویو کیلئے موجود تھے ۔کمپنی کی طر ف سے شفٹ انچارج، پلانٹ آپریٹر، سپروائزر، مکینیکل فلٹر اور ایگزیکٹیو کی پانچ آسامیوں کو مشتہر کیاگیا تھا۔ ہجوم کے آگے بڑھنے کی وجہ سے ہوٹل کی ریلنگ پردبائو پڑنے سے وہ ٹوٹ گئی اور ایک نوجوان گر کر زخمی ہو گیا ۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button