بھارت

بھارتی نیوز چینل مسلمانوں کی نسل کشی کو ہوا رہے ہیں، ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا

نئی دہلی 08 جون (کے ایم ایس) ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیابھارتی نیوز چینلوں کو انکے غیر ذمہ دار انہ طرز عمل پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کے خلاف دانستہ طور پر نفرت پھیلائی جا ررہی ہے۔
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا ایک بیان میں کہا کہ حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کی ترجمان کے توہین آمیزبیان کے خلاف عرب دنیا کا سخت رد عمل سامنے آیا ہے اور ”ہندوﺅں کو عرب دنیا سے نکال دو اور بھارتی مصنوعات کا بائیکاٹ کرو “کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بیان میں کہا کہ مذکورہ بیان سے بھارت کو غیر ضروری شرمندگی ہوئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگر کچھ ٹی وی ویژن چینل سیکولرازم کے تئیں ملک کی آئینی وابستگی کے ساتھ ساتھ صحافتی اخلاقیات اور ان رہنما خطوط کو ذہن میں رکھتے جو پریس کونسل آف انڈیا نے جاری کیے ہیں تو تناﺅ اور کشیدگی میں اضافہ نہ ہوتا۔
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیانے مزید کہا کہ کچھ نئے چینلز ریڈ”روانڈا“ کی اقدار سے متاثر ہیں جس کی آگ بھڑکانے والی نشریات نے افریقی ملک میں نسل کشی کو ہوا دی تھی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button