بھارت

بھارت : لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بی ایس ایف کے دو اہلکار گرفتار

کولکتہ 28اگست(کے ایم ایس )بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شمالی ضلع24پرگنہ کے علاقے بگڈا میں ایک لڑکی کی اجتماعی عصمت دری کرنے پر بھارتی پیراملٹری بارڈر سیکورٹی فورس(بی ایس ایف)کے دو اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بی ایس ایف کی 68ویں بٹالین کے دو اہلکار اسسٹنٹ سب انسپکٹر ایس پی چیرو اور سپاہی الطاف حسین نے ایک کمسن لڑکی کو جمعرات کی شب کو جیت پور کے قریب ایک کھیت میں لے جانے کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے اگلے دن جمعہ کو متاثرہ لڑکی بگڈا تھانے پہنچی اور شکایت درج کرائی ۔ جس کے بعد پولیس نے دونوں اہلکاروںکو گرفتار کر لیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button