پاکستان

دنیا کو مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا اعتراف کرنا چاہیے، جام کمال خان

jam kamal khanاسلام آباد:
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ دنیا کو بھارتی فوج کی طرف سے نہتے کشمیریوں کے جعلی مقابلوں میں قتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا اعتراف کرنا چاہیے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جام کمال خان نے یوم استحصال کشمیر پر اپنے جاری پیغام میں کہاکہ آج 5اگست 2019کے مودی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کو پانچ سال مکمل ہو گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو درپیش سنگین حالات سے باخبر ہیں جو اپنے گھروں میں قید ہیں، ان کے مواصلاتی رابطے بند ہیں اور میڈیا پر پابندی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی اپنی غیر متزلزل حمایت میں ثابت قدم ہے، ہم عالمی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھارت پر زور دے کہ وہ مقبوضہ جموں کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکے، 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو واپس لے،کالے قوانین کو منسوخ کرے اور جموں و کشمیر پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کرے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مل کر اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ انصاف کی بالادستی ہو اور کشمیری عوام کو وہ آزادی اور عزت دی جائے جس کے وہ حقدار ہیں اور بھارت مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت بحال کرے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button