پاکستان

دفتر خارجہ نے پاکستان کیخلاف بھارت کے بے بنیاد پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کردیا

673256_53575619اسلام آباد29اکتوبر(کے ایم ایس)وزارت خارجہ نے ممبئی میں ہونے والے اقوام متحدہ کی انسداد دہشت گردی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار نے ایک بیان میںکہاکہ یہ امر قابل افسوس ہے کہ بھارت نے عالمی دہشت گردی سے نمٹنے میں پاکستان کے کردار سے متعلق عالمی برادری کو گمراہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی ایک اہم کمیٹی کا انتخاب کیا۔ترجمان نے کہاکہ بھارتی دعوئوں کے برعکس بھارت خود پاکستان کے ساتھ تعاون کرنے کے لئے تیار نہیں اور اس نے ممبئی حملہ کیس کی عدالتی کارروائی کو جان بوجھ کر لٹکا رکھاہے۔انہوں نے کہا کہ تاخیری حربے استعمال کرکے ممبئی کیس کو بلاجواز طول دینے پر بھارتی حکومت کو جوابدہ ٹھہرانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ ممبئی میں انسداد دہشت گردی کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کی الزام تراشی نے ایک بار پھرپاکستان کی اس دیرینہ تشویش کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت انسداد دہشت گردی کے بین الاقوامی فورمز پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کررہاہے۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button