پاکستان

پاکستان کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لئے کردار ادا کرتا رہے گا: اسحق ڈار

لندن: پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیر اور فلسطین کے تنازعات کے حل کے لئے اپنی ذمہ داری پوری کر رہا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محمد اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی تنازعات کے حل کے لیے فعال کردار ادا کرنا چاہتا ہے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر، فلسطین اور اسلامو فوبیا کے مسائل کی بھرپور وکالت کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 182ووٹ حاصل کرکے دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست حاصل کی ہے جبکہ 12سال قبل یہ نشست واحد ووٹ کی اکثریت حاصل کی گئی تھی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنی مدت کے دوران ایک غیر مستقل رکن کی حیثیت سے فعال کردار ادا کرے گا اور فی الحال اپنے ایجنڈے کو حتمی شکل دینے کے لیے مستقل رکن ممالک کے ساتھ بات چیت میں مصروف ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی تنازعات پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ کشمیرکے بارے میں اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button