پاکستان

پاکستان کی طر ف سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی طرف سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکومت مقبوضہ علاقہ میں آزادی پسند جماعتوں پر پابندیاں عائد کر رہی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو اپنی پریس بریفنگ میں کہا کہ کشمیریوں کو ان کی خواہشات کے مطابق حق خود ارادیت دیاجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کی حقیقی آواز پر پابندیاں بدستور جاری ہیں، بھارتی قابض حکام نے 5 اکتوبر کو جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی پر پانچ سال کی مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اس سے قبل جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ، جماعت اسلامی جموں و کشمیر اور دختران ملت پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017سے غیر قانونی طورپر نظربند شبیر احمد شاہ کی قیادت میں جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی چوتھی کشمیری جماعت ہے جسے کالعدم قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت فوری طور پر اپنے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سیاسی جماعتوں کے خلاف پابندیوں کے اقدامات کو واپس لے اور تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کرے تاکہ کشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق اپنا ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت استعمال کر سکیں

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button