مقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: انتظامیہ نے مودی کے دورے پر پابندیاں مزید سخت کر دیں

جموں :بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے پر پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نریندر مودی آج جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں ایک جلسے سے خطاب کریں گے۔انتظامیہ نے جلسے کے مقام کو مکمل طور پر سیل کر دیا ہے اور بڑی تعداد میںبھارتی فورسز اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔ نگرانی کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی استعمال کیا جا رہا ہے۔ سٹیڈیم کی طرف جانے والے راستوں پر مزید چیک پوسٹیں قائم کی گئی ہیں جن پر تعینات بھارتی فورسز اہلکار گاڑیوں ، مسافروں اور پیدل چلنے والوں کی سخت تلاشی لے رہے ہیں۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button