مقبوضہ جموں و کشمیر

پاکستان نے اپنی فضا میں داخل ہونے والے بھارتی پروجیکٹائل کو مار گرایا ،ترجمان پاک فوج

راولپنڈی 10مارچ ( کے ایم ایس )پاکستانی فضائیہ نے گزشتہ روز ملک کی فضائی حدود میں داخل ہونے والے ایک بھارتی پروجیکٹ ٹائل کو گرایا۔
انٹر سروس پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی فضائی حدود کی بھارتی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع خانیوال میں میاں چنوں کے قریب مار گرائے جانے والے پروجیکٹائل نے جو بظاہر سپر سانک میزائل تھا بھارت سے پاکستان کے اندر 124 کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے فظائی حدود کی خلاف ورزی کا بروقت پتہ لگایا اور معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (SOPs) کے مطابق ضروری کارروائی کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعے کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم ایک عمارت کو کچھ جذوی نقصان پہنچا ۔

 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button