مقبوضہ جموں و کشمیر

بھارتی فوجیوں نے ماہ ستمبر میں 13کشمیریوں کو شہید کیا

troops1

سرینگریکم اکتوبر: غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی مسلسل کارروائیوں میں گزشتہ ماہ ستمبر میں 13کشمیریوں کو شہید کیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے شعبہ تحقیق کی طرف سے آج جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان میں سے 9کشمیریوں کو مختلف جعلی مقابلوں میں شہید کیاگیا۔ایک ماہ کے دوران علاقے میں بھارتی پیراملٹری اور پولیس اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے وحشیانہ استعمال کی وجہ سے آٹھ نوجوان شدید زخمی ہوئے۔کم از کم 157شہریوں اور سیاسی کارکنوں کو گرفتار کیا گیا اور ان میں سے زیادہ تر کے خلاف کالے قوانین پبلک سیفٹی ایکٹ (PSA) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون یواے پی اے کے تحت مقدمات درج کئے گئے۔اس دوران محاصرے و تلاشی اور گھروں پر چھاپوں کی 248کارروائیاں کی گئیں اور ایک رہائشی مکان کو نقصان پہنچایا گیا۔ .

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button