جموں

جموں و کشمیر میں پالیسیاں باہر کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائی جا رہی ہیں: پرینکا گاندھی

سرینگر: کانگریس کی سینئر رہنما اور پارٹی کی جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی نے کہاہے کہ جموں و کشمیر میں پالیسیاں باہر کے لوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے بنائی جا رہی ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پرینکا گاندھی نے جموں کے علاقے بشنہ میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معدنی بلاکس اور دیگر چیزیں جموں و کشمیر سے باہر کے لوگوں کے حوالے کر دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے عوام کو دیوار کے ساتھ لگایا جا رہا ہے کیونکہ جموں و کشمیر میں دستیاب وسائل باہر کے لوگوں کو دیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا خطہ گزشتہ دس سال سے منجمد ہے اور علاقے میں لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔پرینکا گاندھی نے عسکریت پسندی کے خاتمے کے بی جے پی حکومت کے دعوئوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عسکریت پسندی اب بھی زندہ ہے اورگزشتہ کچھ عرصے میں683واقعات رونما ہوئے جن میںبھارتی فورسز کے 260اہلکار اور 170عام شہری مارے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے دعوئوں کے برعکس جموں میں حالیہ مہینوں میں حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت چھین لی اور اب اسے دوبارہ بحال کرنے کے لیے لوگوں کی حمایت چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس جموں و کشمیر میں ریاست کی بحالی اور دربار موو کے پرانے عمل کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ کانگریس رہنما نے کہا کہ ان کی پارٹی جموں و کشمیر کے لوگوں کے لیے زمینوں اور ملازمتوںکا تحفظ یقینی بنائے گی۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button