جموں

جموں:دھماکے میں 4 بھارتی فوجی زخمی

جموں 28 جنوری (کے ایم ایس)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں آج(جمعہ) جموں خطے کے ضلع راجوری میں ایک دھماکے میں ایک حوالدار سمیت کم از کم چار بھارتی فوجی اہلکار زخمی ہوگئے۔
دھماکہ ضلع کے نوشہرہ سب ڈویڑن میں لائن آف کنٹرول کے قریب کلسیان کے علاقے میں فوجی رجمنٹ کے تربیتی سیشن کے دوران ہوا۔انتظامیہ نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ علاقے میں فوج کا معمول کا تربیتی سیشن جاری تھا کہ ایک دھماکا ہوا جس میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ۔ انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ دستی بم کا دھماکہ تھا ۔ تین زخمی اہلکاروں کو راجوری کے فوجی ہسپتال جبکہ ایک زخمی کو ادھم پور کے فوجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button