جموںمقبوضہ جموں و کشمیر

مقبوضہ جموں وکشمیر: پونچھ میں آتشزدگی کے واقعات میں رہائشی مکان ، 2 دکانیں جل کر خاکستر

سرینگر26 دسمبر (کے ایم ایس)غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع پونچھ میں آتشزدگی کے دو الگ الگ واقعات میں ایک رہائشی مکان اور دو دکانیں جل کر خاکستر ہو گئیں۔
ضلع کے علاقوں مینڈھر اور سرنکوٹ میں آتشزدگی کے واقعات میں ایک رہائشی مکان اور دو دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔مینڈھر قصبے کی مین مارکیٹ میں جامع مسجد کے قریب کاسمیٹک اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی دکانوں میںآگ لگنے سے لاکھوں مالیت کی املاک تباہ ہوگئی۔ سرنکوٹ کے علاقے نندیالی میں محمد صادق کا رہائشی مکان آگ لگنے سے مکمل طور پر خاکستر ہو گیا۔ مکین بڑی مشکل سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوئے جبکہ گھر سمیت تمام سامان مکمل طور پر خاکستر گیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button