مقبوضہ جموں و کشمیر

ایس سی او اجلاس کے موقع پر بھارت اور پاکستان کے پاس تعمیری بات چیت کا موقع ہے : میرواعظ

سرینگر:غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارت اور پاکستان کے پاس تعمیری بات چیت کا موقع ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر اکتوبر کے وسط میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان جائیں گے۔میرواعظ عمر فاروق نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ بھارت اور پاکستان کے پاس آئندہ ایس سی اوسربراہی اجلاس کے موقع پر برف کو توڑنے اور تعمیری بات چیت شروع کرنے کا موقع ہے۔ امید ہے کہ وہ اس پر توجہ دیں گے۔
دریں اثناء نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے سرینگر میں ایک بیان میں امید ظاہر کی کہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس کے لیے اسلام آباد کا آئندہ دورہ بھارت اور پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات کا آغاز ہوگا۔فاروق عبداللہ نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ وہ ہر معاملے پر بات کر سکیں گے۔ معاشی مسائل ہم سب کے لیے بہت اہم ہیں اور مجھے یقین ہے کہ وہ دو طرفہ معاملات پر بھی بات کریں گے۔تقریبا نو سال میں یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت کے وزیر خارجہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button