مودی کے بھارت میں مسلمان دیگر اقلیتیں غیر محفوظ : رپورٹ
اسلام آباد: مودی کے بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں انتہائی غیر محفوظ ہیں ، آر ایس ایس کی حمایت یافتہ بی جے پی حکومت ملک میں اقلیتوں خاص طور پر مسلمانوںکا نام و نشانہ مٹانے پر تلی ہوئی ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج جاری کی گئی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں مسلمان اور دیگر اقلیتیں خوف کی ایک مستقل حالت میں زندگی بسر کر رہی ہیں ، ہندو انتہا پسندوں کی طرف سے اقلیتوں کو روز نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہندو غنڈے مسلمانوں نوجوانوں کو پیٹ پیٹ کر قتل کر رہے ہیں ، مساجد اور گرجا گھروںکونشانہ بناتے ہیں ۔ بی جے پی 2014میں برسراقتدار آئی تو اس نے ہندو انتہا پسندوں کو مسلمانو ں، عیسائیوں ، سکھوں کو نشانہ بنانے کی کھلی چھٹی دی۔ مودی حکومت نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں حق خود اردیت کی منصفانہ جدوجہد میں مصروف کشمیریوں کے خلاف بھی مظالم میں تیزی لائی ہے اور اس نے 2019 میں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت بھی چھین لی۔
رپورٹ میں کہا کہ کشمیری مسلمانوں کو بی جے پی حکومت کی طرف سے نسل کشی کا سامنا ہے ۔ مقبوضہ جموں وکشمیر میں نہتے لوگوں پر وحشیانہ مظالم اور بھارت میں اقلیتوں پر مسلسل حملے عالمی برادری کیلئے ایک چیلنج ہیں ، انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھارتی اقلیتوں او ر کشمیری مسلمانوں کو مودی حکومت کے جبر سے بچانے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا۔