مقبوضہ جموں و کشمیر

نیشنل کانفرنس اپنے وعدوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی، حسین مسعودی، تنویر صادق

سری نگر: بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں نیشنل کانفرنس کے رہنماو¿ں نے دفعہ 370اور ریاستی درجے کی بحالی کے حوالے سے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پامپور حلقے سے حالیہ اسمبلی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے والے جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے سری نگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5 اگست 2019 کو جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت چھین لی گئی، خصوصی حیثیت کو بحال کرنانیشنل کانفرنس کا بنیادی وعدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف بدلنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
سرینگر کے حلقے جڈی بل سے جیتنے والے نیشنل کانفرنس کے تنویر صادق نے اس موقع پر کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے وعدوں سے ہرگز پیچھے نہیں ہٹے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دفعہ 370 کی بحالی سمیت اپنے تمام وعدوں پر قائم ہیں اور ہم انہیں پورا کرنے کے لیے بھرپور جدوجہد کریں گے۔ انہوں نے کہا بی جے پی گزشتہ گزشتہ دس سالوں سے جموں وکشمیر میں راج کر رہی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ وہ اپوزیشن کا تجربہ بھی حاصل کرے۔

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button