بھارت

بنگلورو: تلواروں سے مسلح غنڈوں کا سائنسدان پر حملہ ، گاڑی تباہ کر دی

بنگلورو 30اگست (کے ایم ایس)
بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں غنڈوں نے ایک سائنسدان پرحملہ کیا اور اسے دھمکیاں دی ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق سینٹر فار نینو اینڈ سافٹ میٹر سائنسز کے سائنسدان آشوتوش سنگھ پر بنگلورو شہر میں سڑک پر غنڈوں نے حملہ کیا اور انہیں تلوارسے قتل کرنے کی دھمکی دی ۔آشوتوش سنگھ نے غنڈوں کی طرف سے اس کے ساتھ روا رکھے گئے غیر انسانی سلوک کے بارے میں ٹویٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا۔آشوتوش نے کہاکہ 24اگست کو بنگلورو کے شمال مغرب میں واقع رووتھان ہالی روڈ پر دن 12بجکر 45 منٹ پر موٹرسائیکلوں پر سوار چار حملہ آوروں نے کئی کلومیٹر تک اس کا پیچھا کیا۔ تلواروں سے مسلح حملہ آوروں نے اسے دھمکیاں دیںاور اسکی گاڑی کے شیشے توڑ دئے ۔ انہوں نے اپنی تباہ شدہ کار کی تصویر بھی ٹویٹر پر شیئر کی ہے۔ آشوتوش نے کہا کہ پولیس نے ابھی تک حملہ آوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے پولیس سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا۔

Channel | Group  | KMS on
Subscribe Telegram Join us on Telegram| Group Join us on Telegram
| Apple 

متعلقہ مواد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button